دوصنعتی زونز سے فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے معاہدہ
کراچی(آن لائن)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی سید امتیاز علی شاہ نے کہا ۔۔
کہ کراچی کے 2صنعتی زونز نے صنعتوں کے فضلے کو لینڈفل سائٹ پرٹھکانے لگانے کیلئے معاہدہ کر لیا ہے مگر نکاٹی اور فباٹی سمیت 4صنعتی ایسوسی ایشنز نے اس ضمن میں ہمارے لکھے گئے خط کا جواب دیا اور نہ ہی معاہدہ کیا جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے والی صنعتی زونز کے ڈمپنگ پوائنٹ سے ہم کچرا نہیں اٹھائیں گے ۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے قوانین میں موجود سقم کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد قواعد کے برخلاف اقدامات ہر صنعتی زونز کیخلاف بورڈ خود کارروائی اور جرمانے عائد کر سکے گا۔وہ جمعہ کو سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علی ،سابق صدر کامران عربی،سلیم پاریکھ اور دیگر سابق عہدیداروان اور ممبران بھی موجود تھے ۔