حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس ملزم کی شناخت بھی کرلی گئی ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاکر کو چھاپہ مار کارروائی میں سولجر بازارمیں واقع فلیٹ سے گرفتار کیا گیا اور ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے کے علاوہ پے آرڈر کی نقول اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا۔