جامعہ کراچی اور اردویونیورسٹی کی طلبا کیلئے خوشخبری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر کامرس کے نتائج میں تاخیر سے پریشان طلبہ کے لیے کراچی اور اردو یونیورسٹی کی جانب سے خوش خبری ہے کہ انھیں داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے دیا جائے گا۔
انٹر بورڈ ساڑھے 3 ماہ گزر جانے کے باوجود نتائج کا اعلان نہیں کر سکا ہے ، جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ جامعہ کراچی اور اردو یونیورسٹی میں بی ایس پروگرامز میں ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے ، تاہم جامعہ کراچی نیسال اوّل کی مارکس شیٹ کی بنیاد پر ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے ۔ خواہش مند طلبہ کا داخلہ انٹر سال دوئم کی مارکس شیٹ سے مشروط ہوگا۔