سائٹ میں فیکٹریز تعاون نہیں کررہیں،ایم ڈی سالٹ ویسٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز نے ایم ڈی سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈسید امتیاز علی شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ معاہدے کے مطابق سائٹ صنعتی ایریا سے کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے امور انجام دینے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی نجی کمپنی صفائی ستھرائی آپریشن کا آغازکرچکی ،کمپنی ابھی عارضی کچرا کنڈی سے کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کے امور انجام دے رہی ہے ،سائٹ ایریا میں تقریباً4 ہزار فیکٹریاں ہیں ان میں سے صرف کچھ فیکٹریزصفائی ستھرائی کی مد میں سروسزچارجز کی ادائیگیاں کر رہی ہیں باقی تعاون نہیں کررہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز صفائی ستھرائی موثر بنانے میں تعاون کریں اور سروسز چارجز کی مد میں ادائیگیاں بروقت کریں تاکہ صفائی کے معیار کو مزید بہتربنایا جا سکے ۔ تمام فیکٹریوں میں پمفلیٹ تقسیم کرکے آگاہی فراہم کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے جو فیکٹریاں ادئیگیاں نہیں کررہی ایسوسی ایشن کے ممبران ان سے تعاون کیلئے بات کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دو سڑکیں، سڑک نمبر 4 اورسڑک نمبر 10 کو ماڈل روڈ بنائیں گے ، یہاں سے مینول صفائی کے علاوہ فیکٹریوں سے کچرا بھی لیا جائے گا۔