جامعات میں اساتذہ کی تقرری اب کنٹریکٹ پرہوگی

 جامعات میں اساتذہ کی تقرری اب کنٹریکٹ پرہوگی

کراچی(این این آئی)سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی نے صوبے کی سرکاری جامعات کو اساتذہ کے ریگولر اپائمنٹ سے روک دیا ہے اور جامعات میں فیکلٹی(اساتذہ)اور دیگر کلیدی اسامیوں پر تقرریاں مستقل بنیادوں کے بجائے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کی باقاعدہ احکامات جاری کردیے جبکہ جامعات کو غیر تدریسی عملے کی بھرتیوں سے بھی روک دیا گیا ۔

وزیراعلی کے احکامات کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کنٹریکٹ پر بھی اساتذہ اور کلیدی اسامیوں پر تقرریوں سے قبل ایڈمنسٹریٹوو ڈپارٹمنٹ یا وزیراعلی سندھ سے پہلے منظوری لینے کے پابند ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں