سندھ ہائیکورٹ بار انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات، الیکشن کمشنر نے اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمشنر ذوالفقار علی خان جلبانی نے اسکروٹنی کے بعد آفس بیریئر اور ممبر منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
فہرست کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار کی صدارتی نشست پر بیرسٹر سرفراز علی میتلو، حسیب جمالی اور عرفان حسن کے کاغذات درست قرار پائے ۔اعزازی سیکریٹری کی نشست پر علی اصغر، حاکم علی شر، خلیل احمد، مسعودہ سراج، مرزا سرفراز احمد، رحمان ڈنو اور رضیہ دانش کے کاغذات منظور ہوئے ۔ نائب صدر کی نشست پر احتشام اللہ خان، ایاز الدین قریشی، محمد عمران شمسی، محمد راہب لاکھو، نیاز محمد گھمرو اور رخشندہ وحید کے کاغذات درست قرار پائے ۔خزانچی کی نشست پر اطہر علی میمن، یاسین شاہد بلتی اور تیمور علی مرزا کے کاغذات درست قرار پائے ۔جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر پانچ امیدوار انتخابات میں حصہ لینگے ۔ ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری برائے امور خواتین کے نشست پر فقیہ امین اور سارہ کنول کے کاغذات اسکروٹنی کے بعد درست قرار پائے ۔ ممبر منیجنگ کمیٹی کے لیے مجموعی طور پر 250 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات نئے شیڈول کے مطابق 7 دسمبر کو ہونگے ، امیدوار 22 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد 22 نومبر کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔