اسرائیلی فوج کی جارحیت عالمی امن کی تباہی ہے ، اسلم فاروقی
کراچی (این این آئی)قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ صیہونی اسرائیلی فوج کی جارحیت عالمی امن کی تباہی ہے۔
صیہونی اسرائیل کے تازہ حملوں میں لبنان میں 28اور غزہ میں 50 فلسطینیوں کی شہادت قابل مذمت ہے ، دوسری طرف نیویارک میں امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کردی، اسی طرح امریکہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پہلے بھی 3 بار جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے جبکہ عالمی امن کی بقا کے خاطر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے غزہ جنگ بندی انتہائی ناگزیر ہے۔