شاہد حامد قتل کیس،اہم گواہ نے ملزم منہاج کوشناخت کرلیا

شاہد حامد قتل کیس،اہم گواہ نے ملزم منہاج کوشناخت کرلیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس میں اہم گواہ تفتیشی افسر انسپکٹر سرور کمانڈو نے نائن زیرو کے سابق سیکورٹی انچارج ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا۔

ہفتے کے روز کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر سرور کمانڈو کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بیان میں کہا کہ ملزم منہاج قاضی کو نبی بخش تھانے کی پولیس نے 2016 میں اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔ جیل سے ملزم منہاج قاضی کی شاہد حامد قتل کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔ جیل میں ملزم منہاج قاضی سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کیا۔ منہاج قاضی نے اعتراف کیا کہ اس نے صولت مرزا و دیگر کے ساتھ ملکر شاہد حامد کا قتل کیا، منہاج قاضی نے اعتراف کیا کہ شاہد حامد کو ڈیفنس میں اس کے گھر کے قریب قتل کیا تھا۔ ملزم نے جائے وقوع کی نشاندہی بھی کرائی تھی۔ مقدمہ کے 2 چشم دید گواہوں سے ملزم کی شناخت پریڈ بھی کرائی گئی تھی۔ دونوں چشم دید گواہوں نے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو منہاج قاضی کو شناخت کیا تھا۔ سرور کمانڈو کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح شروع کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو جرح جاری کرکھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم صولت مرزا کو سزائے موت دی جا چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں