صحافی دوسری مرتبہ لٹیروں کا شکار،موٹر سائیکل ،موبائل فون سے محروم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریڈی اور حسن اسکوائر کے قریب مقامی صحافی دو روز میں دوسری مرتبہ لٹیروں کا شکار،صدر سے موٹر سائیکل چوری ہوئی اگلے روز ملزم موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔۔۔
پولیس کے اعلی حکام نے دونوں وارداتوں کا نوٹس لے لیا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو راج برقرار ہے شہر میں وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی،لٹیرے روز نہتے شہریوں کو شکار بنا رہیں ہے ،کراچی میں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ کرائم رپورٹر یاسر حسین کو 24 گھنٹوں کے دوران قیمتی موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم کردیا گیا،یاسر حسین سے پہلی وارادت صدر کے علاقے میں ہوئی،نامعلوم ملزم یاسر حسین کی نئی قسطوں پر لی گئی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوا ابھی اس وارادت کا مقدمہ درج بھی نہ ہوا تھا کہ یاسر حسین کا سامنہ ایک اور لٹیرے سے ہوگیا،سوک سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رپورٹر یاسر حسین کو لوٹ لیا ملزم موبائل پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر کا موبائل چھین کر فرار ہوگیا،پہلے ساؤتھ پولیس نے گھمایا پھر شرقی پولیس نے ماموں بنایا صحافی چوبیس گھنٹوں میں قیمتی اشیاء سے محروم ہوگیا۔