رحمان ٹینشن پکڑا گیا ، اسلحہ کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانون کے رکھوالوں کو ٹینشن دینے والا اسلحہ سپلائر رحمان ٹینشن پکڑا گیا ،ملزم نے اسلحہ کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف کیا ہے۔۔۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلحہ کی غیر قانونی فروخت میں ملوث سپلائر کر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ سپلائی میں ملوث ملزم رحمان شاہ عرف ٹینشن پکڑا گیاملزم سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ملزم کراچی بھر میں اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ فروخت میں ملوث ہیں ،شاہ لطیف پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے پہلے سے گرفتار زبیر اور حسین کو 25 ہزار روپے میں پستول فروخت کیاتھا۔ ملزم رحمان نے دوران تفتیش صدر سے اسلحہ خرید کر فروخت کرنے کا انکشاف کیاہے ، ملزمان سے ملنے والے اسلحہ کو فارنزک کیلئے بھیجا جارہا ہے ۔دوسری جانب انٹیلی جنس بنیادوں پر پاک کالونی پولیس \'اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی اور حساس ادارے نے گولیمار ،پاک کالونی کے حساس علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے ، چھاپوں\' گھر گھر تلاشی اور منشیات کے اڈوں پر تابڑ توڑ کارروائیاں کی گئیں۔ مشترکہ آپریشن میں16ملزمان پکڑے گئے ،ملزمان کے قبضے سے 20 کلو چرس، تین غیرقانونی پستول اور 9 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ۔ جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ بریگیڈ کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے ۔