لڑکی کو بلیک کرنے کے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 لڑکی کو بلیک کرنے کے ملزمان  کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی (آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نوجوان لڑکی کو نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کے مقدمے میں 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

ہائیکورٹ میں نوجوان لڑکی کو نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل سعید الزماں ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ الفلاح پولیس نے ایک سال پہلا مقدمہ درج کیا لیکن کارروائی نہیں کی۔ ملزم تابش نے مدعیہ کو بلیک میل کرکے 2 گھر بھی ہتھیا لیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں