مضر صحت قراراجینو موتو کے وسیع خفیہ اسٹاکس کا انکشاف

مضر صحت قراراجینو موتو کے وسیع خفیہ اسٹاکس کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھلے تیل کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے عوام کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے۔۔

 کہا کہ کھلا آئل استعمال نہ کرنے کا فیصلہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سائنٹفک پینل کے ماہرین نے کیا ہے ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی فروخت ہونے والے کھلے آئل کو سیل کرے گی اور سیل شدہ آئل کی لیب ٹیسٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لیبارٹری رپورٹ بہتر آنے پر اسکی پیکیجنگ کی ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ خوردنی تیل کی رپورٹ مضر ہونے کی صورت میں اسے بائیو ڈیزل میں تبدیل کروادیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے 2018 میں اجینو موتو نامی چائنیز سالٹ کو مضر صحت قرار دیکر ممنوع کیا تھا لیکن سندھ بشمول کراچی میں اجینو موتو کے وسیع خفیہ اسٹاکس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس کی فروخت منظم انداز میں ہورہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی لائسنسنگ ایپ جلد متعارف کرانے والی ہے ۔اس ایپ کے ذریعے فوڈ مینوفیکچررز آن لائن لائسنس حاصل کرسکیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں 35کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک 80کروڑ سے ایک ارب روپے کا ریونیو حاصل کرلیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں