جامعہ کراچی نے داخلہ فہرستیں جاری کردیں

جامعہ کراچی نے داخلہ  فہرستیں جاری کردیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس (مارننگ پروگرام)، ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی ،بی ای اور بی ایڈ (آنرز) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ۔

ایسے طلبا و طالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس9 تا17 دسمبر2024ء صبح10 تا دوپہر 3بجے جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں