سانحہ پارا چنارفرقہ وارانہ فسادات کی سازش ، ملی یکجہتی کونسل

سانحہ پارا چنارفرقہ وارانہ فسادات کی سازش ، ملی یکجہتی کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت پیر کو ادارہ نور حق میں صوبائی کونسل کا اجلاس ہوا۔۔

 جس میں پارا چنار میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے فرقہ وارانہ فسادات کی ایک گہری اور منظم سازش قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ملک دشمنوں کی جانب سے عوام کو تقسیم اور ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں حکومتی ناا ہلی و بے حسی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عوام کے تحفظ میں ناکامی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بھی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ سانحے کی تحقیقات کرائی جائے ، حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردارادا کریں۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک بھر کے عوام اور تمام مکاتب فکر کے علماء کے درمیان بھی کوئی شیعہ سنی کی تفریق موجود نہیں، بعض ملک دشمن عناصر اور قوتیں پارا چنار کے واقعات کو مذہبی رنگ دے کر اس اتحاد ِ امت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری قاضی احمد نورانی، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،مجلسِ وحدت المسلمین کے مختار احمد امامی،ناصر حسینی،مولانا محمد صادق جعفری، جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں