سندھ کے مظلوم عوام کی دشمن پیپلز پارٹی ہے ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کراچی کو میگا سٹی کے حقوق دیے جائیں تاکہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح بجلی و پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور تعلیم و صحت ،انصاف اور روزگار سمیت تمام تر پیچیدہ مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے ۔
سندھ کے مظلوم عوام کی سب سے بڑی دشمن پیپلز پارٹی ہے جس نے ترقی و خوشحالی کے لئے سوائے جھوٹے دعووں کے اور کچھ نہیں کیا۔کراچی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ سب سے زیادہ حکومت کو ٹیکس اور ریونیو کراچی سے ملتا ہے اس کے باوجود کوئی بھی کراچی کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔