شہریوں کو نشانہ بنانے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائد آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والوں شہریوں کو نشانہ بنانے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے ٹیکنیکل بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان علاقے میں بینکوں کی ریکی کر کے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے ، ملزمان ریکی کے بعد اپنے ساتھیوں سے رابطہ کرتے تھے ، ملزمان بینک سے نکلنے والے شہریوں کا گاڑی اور موٹر سائیکل کے ذریعے تعاقب کرتے تھے ، ملزمان تعاقب کے بعد شہریوں سے بھاری رقم لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ، ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ ان کا گروہ پانچ ملزمان پر مشتمل ہے ، ملزمان وارداتوں کے لیے کرائے کی گاڑیاں استعمال کرتے تھے ، ملزمان نے چند روز قبل بھی تھانہ قائد آباد کی حدود میں بینک سے رقم نکالنے والے شہری کو نشانہ بنایا، گرفتار ملزمان کی شناخت امیر بخش اور یونس کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 125 موٹر سائیکل برآمد کر لی، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی اسٹریٹ کرائمز اور مختلف جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔