سیسی کا رجسٹرڈ یونٹس کے آڈٹ کا طریقہ تبدیل کرنے کا ا علان

سیسی  کا  رجسٹرڈ  یونٹس  کے  آڈٹ کا طریقہ  تبدیل کرنے  کا ا علان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے کمشنر میانداد راہوجو نے اعلان کیا ہے کہ سیسی متعلقہ ورکرز کی رجسٹریشن کی تاریخ سے کنٹری بیوشن لے گا ۔۔

جبکہ رجسٹرڈ یونٹس کے آڈٹ کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جارہا ہے نیز سائٹ ایریا میں ڈسپنسریوں کی تعداد میں اضافے کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پرخطاب کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پر صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ، سابق صدر یونس بشی اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔کمشنر سیسی نے یہ اعلان بھی کیا کہ سیکشن81کے تحت نوٹس کے اجرائسے قبل رجسٹرڈ یونٹس کو ایسوسی ایشن کے دفتر میں ثالثی کا موقع دیا جائے گا اور ایسوسی ایشن کے فیسیلی ٹیشن ڈیسک پر معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں نوٹس جاری کیا جائے گا جبکہ سال میں دو بار دوہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سیسی ولیکا اسپتال میں صحت کی ناقص سہولیات سے متعلق شکایات کے جواب میں کہا کہ اسپتال کے معاملات میں بہتری لانے کے لیے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں فی مریض 50 ہزار روپے تک کے مالی اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ مسائل جلد ہوسکیں۔خصوصی پیکنگ میں اچھے معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جس ہر ناقابل فروخت درج ہے ۔کنسلٹنٹس کی تنخواہوں میں مارکیٹ کی ضرویات اور مہارت کے لحاظ سے اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ہم سیسی ولیکا اور لانڈھی اسپتالوں میں ماڈل آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے لیے بھی کام کر رہے ہیں اور کراچی میں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدوں طے کرچکے ہیں ۔اس کے علاوہ ولیکا اسپتال کے لیے ایک میموگرافی مشین بھی منگوائی جا رہی ہے ۔سیسی کمشنر نے ولیکا اسپتال سے ملحقہ زمین پر ایک مکمل کینسر اسپتال بنانے اور اندرون سندھ کی کئی ڈسپنسریوں کو اسپتالوں میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے بتایا کہ مزدور کارڈ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور اس معاملے کی انکوائری جاری ہے ۔انہوں نے تجویز دی کہ نادرا کو فیملی ٹری کو کارڈ چپ سے ربط کرنا چاہیے اور اس پر ادارے کا نام چھاپنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں