ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس:دلائل ریکارڈ نہ ہو سکے

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس:دلائل ریکارڈ نہ ہو سکے

سکھر(بیورو رپورٹ)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے مقدمے میں وکلا کی عدم حاضری کے باعث دلائل ریکارڈ نہ ہو سکے ۔

 عدالت نے آئندہ سماعت 2دسمبر بروز پیر تک ملتوی کر دی ۔ عدالتی ذ رائع کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت پر فریقین کے وکیل اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت ون کے جج عبدالرحمن قاضی نے کیس کی سماعت کی۔ مولانا راشد محمود سومرو، مولانا ناصر محمود سومرو، اقبال احمد سومرو، سید سراج احمد شاہ امروٹی، مفتی سعود افضل ہالیجاوی، مولانا محمد صالح انادر، حافظ عبدالحمید مہر، وکیل اطہر عباس سولنگی اور پراسیکیوٹر عبدالحلیم قریشی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت میں ملزم فریق کے وکیل مرتضیٰ شاہ کی عدم حاضری کے باعث بیان قلمبند نہ ہوسکا، سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں