منشیات فروش سمیت 2گٹکا ماوا سپلائرز گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ضلع سٹی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش سمیت 2 گٹکا ماوا سپلائرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان سے 55 گرام آئس اور 5 کلو گرام گٹکا ماوا برآمد کیا گیا، ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ اور گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی شناخت رضوان احمد عرف کھوڑو, عباس اور مبین کے ناموں سے ہوئی ہے ، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے ، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔