سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

کراچی(این این آئی)گلشن اقبال پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو سوشل میڈیا، فیس بک اور دیگر ایپس پرمارکیٹ سے کم قیمت میں گاڑیوں کا مالک بننے کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں کو اشتہارمیں باور کراتے تھے کے 60 فیصد آپ ادائیگی کریں بقیہ ہم ادا کریں گے ، ملزمان نے بے شمار شہریوں سے اسی طرح لوٹ مار کی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے رقم بٹور نے کیلئے مختلف علاقوں میں ایک سے زائد دفتر بنا رکھے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں