خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں،گورنر

خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں،گورنر

کراچی(نیوز ایجنسیاں)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خصوصی افراد کا عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اثاثہ ہیں، ان کی شمولیت اور حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

 حکومت خصوصی افراد کے لیے مزید مساوی مواقع فراہم کرکے ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے ، خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی اور شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئیں خصوصی افراد کو بااختیار بنا کر ان کی زندگی آسان بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور حقوق کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔علاوہ ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح ، ٹیم ورک کی اعلیٰ مثال ہے ، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز ہے ، محمد صفدر اور عارف حسین کی نمایاں کارکردگی قابل ستائش ہے ، قومی ٹیم کی کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں