تمام جامعات کی فیسیں یکساں مقررکی جائیں،کاشف شیخ

تمام جامعات کی فیسیں یکساں مقررکی جائیں،کاشف شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس لاز ایکٹ2018میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔۔

وائس چانسلرز کیلئے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی شرط ختم اور شرائط ناقابل فہم ہیں جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وائس چانسلری کیلئے بیوروکریٹس کا راستہ کھل جائے گا جس کی مذمت کرتے ہیں،وائس چانسلرز مقرر کرنے کیلئے قانون میں ترمیم سے تعلیمی معیار پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور یونیورسٹیز میں تعلیمی آزادی متاثرہوگی۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ سندھ کی تمام یونیورسٹیز کے طلبہ وطالبات کیلئے فیسیں یکساں مقرر کی جائیں، سندھ حکومت جامعہ کراچی سمیت تمام جامعات کی گرانٹ میں فی الفور اضافہ کرے ، سندھ حکومت جامعات میں عارضی بنیاد پر چانسلرز کا تقرر کر کے کرپشن ، دھونس ، دھاندلی اور سفارش کے کلچر کو پروان چڑھانا چاہتی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، حکومتی فیصلے اور جامعات کی خود مختاری پر حملے کیخلاف اساتذہ کرام کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں گے ۔ طلبہ لاکھوں روپے فیسیں اداکرنے پر مجبور ہیں لیکن تعلیم کا معیار دن بدن گرتا جارہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پر کراچی سمیت تمام جامعات کی فیسوں میں برابری کیلئے مو ثراقدامات کریں۔ 8دسمبر کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول پر مراکز بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں