یوم خلیفہ اول سرکاری سطح پر منایا جائے ، طارق مدنی
کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ صحابی رسول ؐ و خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی سیرت امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔۔
حکومت کو یوم خلیفہ اول سرکاری سطح پر منانا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔طارق مدنی کا مزید کہنا تھا کہ تمام سنی جید علما کرام کے فتاویٰ کے مطابق خلیفہ اول کی صحابیت و آپ کے خلیفہ اول ہونے کا انکار کرنے اور آپ کی شان میں گستاخی کرنے والے گروہ کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔