مچھر کالونی میں گٹکا فیکٹری پکڑی گئی،مالک ہیڈ کانسٹیبل نکلا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پولیس کی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی۔ مچھر کالونی میں سمندر کنارے مکان کی آڑ میں بڑے پیمانے پر گٹکا تیار کیا جارہاتھا۔۔
گٹکا فیکٹری کا مالک ہیڈ کانسٹیبل نکلا، اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اور تیار گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔ ڈاکس پولیس نے موکل یافتہ گٹکا فیکٹری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ہیڈ کانسٹیبل سمیت مرکزی کردار طارق پٹھان فرار، پولیس نے تلاش جاری رکھی ہوئی ہے ۔کارخانے سے 42 بورے چھالیہ، 700 کلو بھیگی چھالیہ، تین عدد ٹب تیار ماوا، دو بورے چونا، دو بورے کتھہ، مکس پتی، ترازو، دو عدد چولہے ، پیکنگ ریپر، 15 عدد ڈرم اور دیگر سامان برآمد ہوا۔