اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا دن منانا سمجھ سے بالاتر، طارق مدنی
کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کا دن منانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اب تک قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور اسی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدیں عبور کردی ہیں لیکن اقوام متحدہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔