گلبرگ ٹاؤن میں فیملی پارک اور اوپن جم کا افتتاح

گلبرگ ٹاؤن میں فیملی پارک اور اوپن جم کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گلبرگ ٹاؤن یو سی 8 میں محمدی فیملی پارک اور اوپن جم کا افتتاح کر دیا ۔

ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کامران سراج،چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس، چیئرمین یو سی 8 فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر منعم ظفرنے کہا کہ جب کراچی کے لوگوں نے اہل لوگوں کو منتخب کیا جس میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں نے ایک سال کے مختصر عرصے میں 32 اسکولوں کو از سر نو آباد کیا، 115 پارکوں کا افتتاح کیا ہے 44000 ہزار لائٹوں کو روشن کیا ہے یہ ہماری اجتماعیت کی تربیت کا حصہ ہے ہم نے کراچی کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا سے اختیار سے بڑھ کے کام کریں گے ۔اس موقع پرکامران سراج نے کہا کہ جب ہماری ٹیم نے چارج لیا تو مسائل کا انبار تھا جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر،پارک و پلے گراؤنڈ بنجر اور ویران تھے ہماری ٹیم نے آتے ہی گلبرگ ٹاؤن سے 38 میں سے 28 کچرا کنڈیوں کو ختم کر دیا اور پارک اور پلے گراؤنڈ آباد ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر یو سی ایٹ کے چیئرمین اور سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ ہم نے پچھلے دور میں بھی گلبرگ ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنایا تھا انشائاللہ ایک بار پھر چمکتا دمکتا اور مہکتا گلبرگ ٹاؤن بنائیں گے ۔ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ یہ پارک مکینوں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں