تیز رفتار ڈمپر نے ریڈبس کو ٹکر ماردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ڈالمیا روڈ پر ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار ڈمپر نے ریڈ لائن بس کو پیچھے سے ٹکر ماردی، حادثے کے نتیجے میں ڈمپر اور بس کو جزوی نقصان پہنچا ،حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈمپر کا بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے باعث ڈالمیا روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، تاہم متاثرہ ڈمپر اور بس کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا۔