جیکب آباد:پولیس کے خالی کوارٹرز نشہ کرنیوالوں کا اڈہ بن گئے

جیکب آباد:پولیس کے خالی کوارٹرز نشہ کرنیوالوں کا اڈہ بن گئے

جیکب آباد (آن لائن) جیکب آباد پولیس ہیڈ کوارٹرز کے خالی کوارٹرز نشہ کرنے والوں کااڈہ بن گئے ،بچے نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگے ۔۔

ایس ایس پی کے دفتر کے قریب نشہ کیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے خالی کوارٹرز نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن گئے ہیں جہاں ہر وقت سرعام چرس ، شراب اور آئس کا نشہ کیا جا رہا ہے ۔ آسانی سے منشیات کی فراہمی اورروک ٹو ک نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچے بھی نشے کی لت میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں۔ ایس ایس پی کے دفتر کے قریب منشیات کی فروخت اور استعمال کیا جاناقابل تشویش ہے ۔ علاقے کے رہائشیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز کی حدود میں نشے کے کھلے عام استعمال اور فراہمی میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار ملوث ہیں،ہمارے معصوم بچوں کو بھی نشے کی لت لگ گئی ہے ، کسی سے شکایت بھی نہیں کرسکتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں