لاڑکانہ :ڈرائیونگ لائسنس کیلئے موبائل سروس کا آغاز
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے موبائل سروس کا آغاز کردیا گیا۔
اس سلسلے میں لاڑکانہ پولیس اور ڈرائیونگ لائسنس سیکشن کے اشتراک سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور چانڈکا میڈیکل کالج میں پہلا کیمپ قائم کردیا گیا، جس میں اساتذہ، ڈاکٹرز، طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔