نوکوٹ:ٹریفک حادثات میں 3جاں بحق،2شدید زخمی

نوکوٹ:ٹریفک حادثات میں 3جاں بحق،2شدید زخمی

نوکوٹ (نمائندہ دنیا) ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب نوکوٹ ہریجن کالونی کے قریب مرکزی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار ساون بھیل موقع پر ہلاک ہوگیا۔۔

 جبکہ ٹرک ڈرائیور طاہر ببر شدید زخمی ہوگیا۔ اس حادثے کے کچھ ہی دیر بعد نوکوٹ مٹھی مرکزی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں نوجوان کھیم چند بھیل اور امولک بھیل ہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ یکے بعد دیگرے ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کو نوکوٹ رورل ہیلتھ سینٹر لایا گیا تو وہاں صرف ایک ڈاکٹر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہا جبکہ اسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث زخمی تڑپتے رہے ، جس کے بعد موقع پر موجود مقامی افراد نے چندہ کرکے نجی گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کو حیدر آباد روانہ کیا، جبکہ اسپتال میں دم توڑنے والے دو نوجوانوں کے ورثا کی جانب سے ایمبولینس نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ تین گھنٹے تک لاشیں اسپتال میں پڑی رہنے کے بعد ورثا اپنی مدد آپ کے تحت ٹریکٹر ٹرالی میں لاشیں گھر لے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں