واٹر کارپوریشن نے رعایتی نرخ والے ٹینکرز کا کوٹہ بڑھادیا

واٹر کارپوریشن نے رعایتی نرخ والے ٹینکرز کا کوٹہ بڑھادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جانے والے واٹر ٹینکرز کے کوٹے میں اضافہ کردیا ۔

 انچارج ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن الٰہی بخش بھٹو نے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سیل نے عوام کی سہولت کیلئے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس پر ونڈو سروس کا بھی آغاز کردیا ہے جہاں سے چوبیس گھنٹے با آسانی واٹر ٹینکر بک کروایا جا سکتا ہے ،اس کے علاوہ شہر میں پانی کی فراہمی بحال رکھنے کیلئے واٹر کارپوریشن نے تین روز کیلئے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر جاری مرمتی کام مکمل ہونے تک کمرشل ٹینکرز سروس معطل رہے گی جب کہ تین روز تک شہریوں سمیت رہائشی فلیٹس کو بھی جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائینگے ۔ عوام واٹر ٹینکر لیتے وقت کمپیوٹرائزڈ ای سلپ ضرور حاصل کریں جبکہ سلپ نہ دینے والے کے خلاف شکایات درج کروائیں ۔ تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کے نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔ کرش پلانٹ کا  نمبر 03428303635، صفورا 03003114520،  سخی حسن 03150232384، لانڈھی فیوچر 03324551320، شیر پاؤ  03110200201 اور نیپا ہائیڈرنٹ کا 03312458004ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں