بفرزون میں ملزمان نے راہ چلتی خواتین کو لوٹ لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بفرزون سیکٹر 15 اے فورمیں موٹر سائیکل پر سوارتین نامعلوم مسلح ملزمان نے راہ چلتی 3 خواتین کواسلحے کے زورپرلوٹ لیا۔ واردات کے وقت خواتین کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود تھا جو انتہائی خوف زدہ ہو کر رونے لگا۔
مسلح ملزمان واردات کرکے موقع پر سے فرارہو گئے ۔ پیر کی شب ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک بچے کے ہمراہ گلی سے گزر رہی ہوتی ہیں اس دوران سامنے سے بھی دو خواتین آ رہی ہوتی ہیں۔،خواتین ایک دوسرے سے سلام دعا کر رہی ہوتی ہیں کہ موٹر سائیکل پرسوار3 مسلح ملزمان پہنچ جاتے ہیں۔2ملزمان موٹر سائیکل سے اترکراسلحے کے روزپردوخواتین سے موبائل فون اورشولڈرپرس چھین لیتا ہے جبکہ خاتون اوربچہ دوسرے جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں تو مسلح ملزم اسلحے کے زورپرانہیں روکتا ہے اورخاتون سے پرس چھینے کی کوشش کرتا ہے لیکن خاتون اسے پرس نہیں دیتی۔ اسی دوران دوسرا ملزم بھی پہنچ جاتا ہے اور خاتون اور بچہ پر اسلحہ تان لیتا ہے جس پر خاتون پرس زمین پر پھینک دیتی ہے اور مسلح ملزمان پرس اٹھا کر موقع پر سے فرار ہوجاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات میں ملوث دو ملزمان نے کیپ ،ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے ۔