مسروقہ موبائل فون کورنگی کی بڑی موبائل مارکیٹ میں فروخت ہونیکا انکشاف

مسروقہ موبائل فون کورنگی کی بڑی موبائل مارکیٹ میں فروخت ہونیکا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے دو بڑے موبائل فون فروخت کرنے والے تاجر چھینے گئے موبائل فون کی خریداری اور پارٹس کی صورت میں فروخت میں ملوث نکلے ، حساس ادارے کے افسران کے ساتھ ڈیفنس میں ہونے والی واردات اور موبائل فون کی برآمدگی کے بعد سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ۔

 موبائل برآمد ہوگئے پولیس منہ دیکھتی رہی نہ کارروائی ہوئی نہ ملزم گرفتار ہوئے ،کراچی میں چھینے گئے موبائل فون کورنگی کی بڑی موبائل مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں16نومبر کوڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے بڑی واردات کی ،واردات کے دوران حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد کوکنگال کیاگیا۔ ملزمان موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے واردات کا مقدمہ ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں