جامعہ کراچی،داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع
کراچی(اے پی پی)جامعہ کراچی نے ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ) اور بی ایس فرسٹ،تھرڈ ایئر کی داخلہ فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس18 اور19 دسمبرکو صبح10 تادوپہر 3بجے جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کانٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کانٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے ، اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔