ریٹائرڈ ایس پی گھرکی دہلیز پر لٹ گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں ریٹائرڈ ایس پی جاوید تنولی اپنے ہی گھر کے باہر لٹ گئے۔
دو مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ اور لوٹ مار کرتے رہے ، ڈاکو خواتین سے زیورات ، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی ، فیروزآباد کے علاقے طارق روڈ سمیت اطرف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔