غیراخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کی ضمانت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے یوسف گوٹھ میں راہگیر خواتین کے سامنے غیراخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے راہگیر خواتین کے کے سامنے غیر اخلاقی حرکات کی تھیں، ملزم کے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ وکیل صفائی نے ملزم علی عارف کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم علی عارف کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔