انسداد پولیو ورکرز کو حبس بے جا میں رکھنے والے گرفتار

انسداد پولیو ورکرز کو حبس  بے جا میں رکھنے والے گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد پولیو ورکرز کو حبس بے جا میں رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی وسطی ذیشان شفیق نے کہا ہے کہ آج ناظم آباد کے ایک فلیٹ میں انسداد پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو حبس بے جا میں رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی وسطی نے یہ بھی کہا کہ فلیٹ کے مکینوں نے انسداد پولیو ٹیم کی خاتون کو حبس بے جا میں رکھا، گرفتار ملزمان سعد اور شان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں