منشیات فروشوں کی سرپرستی کاالزام،19اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

 منشیات فروشوں کی سرپرستی کاالزام،19اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

میرپورخاص(رپورٹ :عزیزخان) پولیس افسران اور اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کے الزام کا ڈی آئی جی میرپور خاص نے سخت نوٹس لے لیا ، 19 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کے الزام میں پولیس اہلکاروں ، افسران کے خلاف ڈی آئی جی محمد زبیر دریشک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دو دسمبر کو ضلع بھر کے 19 اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات اور شوکاز نوٹس جاری کیے ۔ڈی آئی جی نے ایس ایس پی میرپور خاص کو افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری اور محکمہ جاتی کارروائی کاحکم دیا۔بھیجے گئے خط کے مطابق زیادہ تر اہلکار مختلف تھانوں پر منتلیوں پر مامور ہیں جن میں غلام مصطفی بھٹی پولیس لائن ،عبدلزاق جمالی ایس ایچ او پھلاڈیوں ،اسلم جمالی ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد، سلیم شمون ایس ایچ او ڈگری ،حق نواز جونیجو ایس ایچ او کوٹ غلام محمد،سنجے کمار ایس ایچ او دلبر خان، کانسٹیبلز محمد شاکر وکی،غلام فرید ،طارق عزیز ،معشوق علی ،عابد علی پنہور،بشیر ببر اللہ بچایو ، جیون ،دیو مل سمیت دیگر شامل ہیں اور یہ تمام اہلکار و افسران ضلع کے مختلف تھانوں پر تعینات ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ان میں متعدد ایسے اہلکار بھی شامل ہیں جن کی ڈیوٹیاں تو عمرکوٹ،بدین،حیدر آباد اور دیگر اضلاع میں ہیں مگر وہ میرپورخاص کے مختلف تھانوں اور جگہوں پر منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کے عوض مبینہ طورپر رشوت وصول کررہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی ضلع کے درجنوں اہلکاروں اور افسران کو بی کمپنی میں بھیجا گیا تھا اور نوکریوں سے برخاست بھی کیا گیا تھا مگر سسٹم کے تحت بی کمپنی والے اہلکار اور افسران دوبارہ ملازمت پر بحال ہوکر اپنا سسٹم چلا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں