پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے درمیان ٹرک خراب،ٹریک بند

پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے درمیان ٹرک خراب،ٹریک بند

پڈعیدن(نمائندہ دنیا )پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے درمیان ٹرک اچانک خراب ہونے کے باعث ٹریک بند ہوگیا اوردونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔۔

بعدازاں ٹرک ہٹاکر کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو گزارا گیا جب کہ دوسری جانب پشاور سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس کے انجن کا شیشہ پڈعیدن میں ٹوٹ گیا،مرمتی کام کے آدھے گھنٹے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا ،ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے ۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے درمیان اچانک ٹرک خراب ہو گیا جس کے باعث اپ ٹریک بلاک ہو گیا اور کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس ایچ او سعید احمد راجپوت نے پولیس کے ہمراہ پہنچ کر ٹریکٹر کی مدد سے ٹرک کو ریلوے پھاٹک سے ہٹایا اور ہزارہ ایکسپریس کو گزارا گیا۔ دوسرے واقعے میں پشاور سے کراچی آنے والی نان اسٹاپ ٹرین سر سید ایکسپریس کے انجن کا شیشہ پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر اچانک گر گیا جس پر ٹرین کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روک کر مرمتی کام کے آدھے گھنٹے بعد منزل پر روانہ کیا گیا،ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں