میرپورخاص:ہائیکورٹ بار انتخابات، میر پرویز اختر تالپورصدر منتخب

میرپورخاص:ہائیکورٹ بار انتخابات، میر پرویز اختر تالپورصدر منتخب

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 25-2024 میں یونائیٹڈانڈیپنڈنٹ سنگت (یو آئی ایس ٹی)گروپ نے بھاری مارجن سے کلین سوئپ کرلیا اور تمام نشستیں جیت لیں۔

اطلاعات کے مطابق میرپورخاص میں ہائیکورٹ کے قیام کی کامیاب تحریک کے رہنماء ایڈووکیٹ میر پرویز اختر تالپور 388 ووٹ حاصل کرکے میرپورخاص ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل فرینڈز گروپ کے امیدوار ایڈووکیٹ عبدالعزیز میمن نے 145 ووٹ حاصل کئے ۔ اسی طرح نومنتخب نائب صدر غلام حسین ملہانو نے 282 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل فرینڈز گروپ کے دلیل خان مری نے 242 ووٹ حاصل کیے ۔اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر عبدالغفار ناریجو 393 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور ان کے مدمقابل راؤ فیصل علی کے حصے میں 140 ووٹ آسکے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر احمد ناصر قائمخانی 264 ووٹ لیکر جیت گئے ، مقابل نوشین پہوڑ 191 اور محمد اویس خاصخیلی 77 ووٹ حاصل کرسکے ،لائبریری سیکرٹری کے عہدے کیلئے بھورو بھیل 307 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور مقابل پیر جھنڈل شاہ نے 219 ووٹ لیے ۔ ممبر منیجنگ کمیٹی (ایم ایم سی)کی 7 نشستوں کے لیے جان محمد نوہڑی 473 ووٹ لیکر پہلے ، زین علی خاصخیلی 451 ووٹ لیکر دوسرے ، رمز علی مری 447 ووٹ لیکر تیسرے ، زیبا شیخ 426 ووٹ لیکر چوتھے ، وسیم احمد 411 ووٹ لیکر پانچویں، وجیش کمار 398 ووٹ لیکر چھٹے اور رانا نعمان سکندر 354 ووٹ لیکر ساتویں نمبر پر رہے ۔الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق یو آئی ایس ٹی پینل کے تمام امیدواروں نے کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام عہدوں پر کامیابی سمیٹ لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں