حکومت مہنگائی کنٹرول اور عوام کو جینے دے ،کاشف شیخ

حکومت مہنگائی کنٹرول اور عوام کو جینے دے ،کاشف شیخ

کراچی(این این آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے فوجی عدالتوں سے سویلین شہریوں کو دس دس سال قید کی سزائیں دینا جمہوریت کی دعویدار ن لیگ اور۔۔۔

 پیپلز پارٹی کے چہرے پر سیاہ داغ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کے دعووں کے باوجود چینی، گھی، دالوں اور سبزیوں سمیت عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، جبکہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے ، حکومت مہنگائی پر کنٹرول اور عوام کو جینے کا حق دے ،سندھ حکومت دریائے سندھ پر چھ مزید کینال نکالنے کے معاملے پر اپنے موقف میں مخلص ہے تو احتجاجا ًوفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کر ے ،صرف بیان بازی عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لوئر سندھ کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ ایک عام آدمی کی حکومت سے یہ توقع ہوتی ہے کہ وہ مہنگائی سے جان چھڑائے گی، بے روزگاری ختم کرے گی اور زورمرہ کی زندگی کے معاملات میں ریلیف دے گی، لیکن جب یہ کام کوئی حکومت کرنے سے قاصر ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حکومت عوامی مفادات کے بجائے اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے ، نتیجے میں صرف عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں