فرسودہ آبپاشی نظام بہتر بنانا ناگزیر ہے ،الطاف شکور
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت زراعت پر مبنی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ،معیشت کو بچانے کے لیے فرسودہ آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔۔۔
پانی کی اسٹوریج اور تقسیم کے قومی اہمیت کے منصوبوں پر سیاست کی روک تھام کی جائے ،ملکی معیشت بہتر بنانے پر مامورقومی ادارے ،سخت نوٹس لیں،ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے وسیع زمینیں کاشت نہیں کی جا سکتیں۔ اس سنگین صورتحال میں مزید ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر ضروری ہے ۔ ملک کے ہر صوبے میں نئے چیک ڈیم اور فلڈ کینال بنائے جائیں اور پانی کی بہتر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دیرپا ڈیم اور نہری منصوبوں کو تیز کیا جائے ۔