نااہل حکمرانوں سے نوجوانوں کا مستقبل غیرمحفوظ ،فیصل ندیم

نااہل حکمرانوں سے نوجوانوں کا مستقبل غیرمحفوظ ،فیصل ندیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث نوجوانوں کا مستقبل غیر محفوظ ہو چکا ہے ۔۔۔

اس وقت پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کی کمی اور معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے ، جس کی وجہ سے وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر غیر قانونی راستوں کا انتخاب کر رہے ہیں، یونان کشتی حادثہ جیسے دلخراش واقعات اسی کا غماز ہیں، جو حکومتی عدم توجہی کا نتیجہ ہیں۔فیصل ندیم نے کہا کہ حکومتی ادارے اپنی ذاتی لڑائیوں اور مفادات سے نکل کر ملک و قوم کے مفاد میں سوچیں۔ پاکستان کا مستقبل ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور اگر ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم نہ کیے گئے تو ہم اپنے معماروں کو ہلاکت کے خطرے میں ڈال دیں گے ۔ مرکزی مسلم لیگ نے اپنے روزگار سہولت پروگرام کا آغاز کیا ہے ، جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنے ملک میں رہ کر محنت کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے سیاسی جھگڑوں سے نکل کر ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے ۔ مزید یہ کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں