ملک و قوم سول نافرمانی کے متحمل نہیں ہو سکتے ،شاداب رضا

ملک و قوم سول نافرمانی کے متحمل نہیں ہو سکتے ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں کو اپنامثبت عملی کردار ادا کرنا چاہیے ۔۔۔

ملک اور قوم کسی سول نافرمانی کی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتے ،حکومت اور اپوزیشن کو ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ،بامقصد اور نیجہ خیز مذاکرات کو حقیقی اور عملی جامہ پہنانا چاہیے ۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک تاریخ کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے جس میں کمزور ترین معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،حکومت کے پاس عوام کو طفل تسلیاں دینے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں ہے ، حکومت کو عوام کو مفت تعلیم ،صحت کے ساتھ تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں نصف کمی کر کے ریلیف دینا چاہیے ، مہنگائی بے روزگاری اور غربت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی کسی قانون کوتسلیم نہیں کیاجاسکتا،حماس کے مٹھی بھر مجاہدین دنیا کی سپرپاورز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکئے ہوئے ہیں،پاکستان کی اہمیت کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ یہ رسول اکرم کی چاہت سے بناہے ۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک شام میں اقتدار سنبھالنے والے گروہ کی مزید چند روز بعد صورتحال مزید واضح ہو گی، امریکہ اور دیگر غیر اسلامی طاقتوں کے گٹھ جوڑ اور پشت پناہی بھی نمایاں ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں