متحدہ کایوم مہاجر ثقافت تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ

متحدہ کایوم مہاجر ثقافت تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام بروز منگل 24 دسمبر 2024ء جشنِ یوم مہاجر ثقافت منایا جارہا ہے جس کے حوالے سے شہر بھر میں کی جانے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی، امین الحق سمیت اراکینِ مرکزی کمیٹی و دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور مہاجر تہذیب و تمدن کو اُجاگر کرنے کیلئے مُرتب دیے جانے والے پروگرامز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے شرکاء نے 24 دسمبر کو یوم مہاجر ثقافت کا جشن بھرپور انداز میں منانے کیلئے تمام تر انتظامات جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ 24 دسمبر کے جشن کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، بنا رتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، ملیر، لانڈھی ، کورنگی، شاہ فیصل، برنس روڈ، لائنز ایریا، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں 23 دسمبر کی رات 12 بجے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ 24 دسمبر کو شہر بھر سے ریلیوں کی صورت میں عوام گورنر ہاؤس میں ہونے والی جشن یوم مہاجر ثقافت کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے آئیں گے ۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی مرکزی تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت اور شہر کی معزز شخصیات شرکت کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں