کرنٹ سے ہلاکت، والدکاہرجانے کی رقم الخدمت کو دینے کا اعلان

کرنٹ سے ہلاکت، والدکاہرجانے کی رقم الخدمت کو دینے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارنے والے کمسن اذہان کے والدین کو 6 سال بعد انصاف مل گیا۔

والد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہرجانے میں ملنے والی رقم جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منفرد روایت قائم کردی۔کمسن اذہان کے والد نے کہا بہت خوش ہوں کہ عدلیہ نے انصاف کیا میں چاہتا ہوں یہ اعلان مجھے تحریری صورت میں بھی دیا جائے ۔ والد خلیق الدین نے کہا دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، اذہان دوسرے نمبر پر تھا ،پول کی تقریباً 44 کمپلینس کے باوجود کوئی کے الیکٹرک حکام سے نہیں آیا تھا میرے بچے کی موت کے آدھے گھنٹے میں گاڑی پہنچ گئی اور صحیح کر دیا، کیا کسی کی جان چلی جائے تب ہی کام کیا جائے گا؟خلیق الدین نے کہا ڈیڑھ سال تک میں اپنے دوسرے بچوں کی دیکھ بھال کرتا رہا کیوں کہ میری بیوی شدید صدمے میں تھی۔ اذہان ہونہار طالب علم تھا کبھی فیل نہیں ہوا، والد اذہان کے آخری الفاظ یاد کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے ، والد نے روتے ہوئے کہا اذہان نے آخری مرتبہ میرے دبئی جانے پر کہا کہ بابا مجھے چھوڑ کر مت جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں