دعوت اسلامی کے تحت یوم سیدنا صدیق اکبر پر اجتماع کا انعقاد
کراچی (آن لائن )دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سمیت ملک بھر میں 22 جمادی الاخری کی شب اسلام کے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کیلئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔۔
جس میں قرب و جوار سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں عاشقان صدیق اکبر شریک ہوئے ، اجتماع میں اراکین شوریٰ، علمائے کرام، شعبہ جات کے ذمہ دارا ن، جامعتہ المدینہ، مدرستہ المدینہ کے اساتذہ و طلبابھی موجود تھے ۔ اجتماع سے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سیرت مبارکہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی شان بہت منفرد ہے۔