علامہ عمر نعیمی انتقال کرگئے
کراچی (این این آئی)ممتازعالم دین ،رہنمامرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان مولاناعمر نعیمی انتقال کرگئے۔۔۔
مرحوم کے انتقال پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماعلامہ قاری عبدالغفار اویسی، کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی، نائب صدور مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ، مفتی محمد زبیر عامر گیلانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری احمدبن عبداللہ، مفتی طاہر عباس،قاری الیاس القادری، پروفیسر فیاض احمدشاہین، راؤندیم احمد، محمداسلم آرائیں، عبدالوحید یونس، محمداکرم نقشبندی، صوفی نعیم سروری، سمیع شیخ، جمال الدین نورانی،محمداقبال بہلم ودیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔