تیز رفتار کار نے محنت کش کو کچل دیا

 تیز رفتار کار نے محنت کش کو کچل دیا

محراب پور(نمائندہ دنیا )محراب پور میں ٹریفک حادثے میں محنت کش زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اکری تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر لاریب ہوٹل کے پاس تیز رفتار کار کی زد میں آکر راہگیر نور بخش عرف نورا خاص خیلی زخمی ہوگیا۔۔۔

 اکری پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا ، زخمی نوجوان کا تعلق گاؤں امیر بخش خاص خیلی سے بتایاگیا ہے جو سبزی منڈی میں سبزی فروخت کرکے پیدل گھر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا جب کہ کار ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں