پانی وبجلی کی عدم فراہمی پر مکین سڑکوں پر نکل آئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر بھر ایک جانب دھرنوں کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال رہی تو وہیں جمشید روڈ اور مین یونیورسٹی روڈ کے مکین پانی وبجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔
نیو ٹاؤن آنے او رجانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام رہا۔ مین یونیورسٹی روڈجیل چورنگی حسن اسکوائر کے قریب ایدھی سینٹر کے سامنے مظاہرین جمع ہوئے اور کے الیکٹرک انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جمشید روڈ پٹرول پمپ کے قریب بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے تمام غصہ ٹریفک جام میں پھنسی عوام پر نکال دیا۔ گاڑیوں پر لاٹھی چارج ہوا مظاہرین نے پتھراؤ کیا ۔پولیس نفری کی کمی کے باعث مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ۔